ابنا: اوزیر ایگیت نے ریڈیو تہران کی ترکی سروس سے گفتـگو میں کہا ہے کہ گيارہ فروری کو عظیم جلوسوں میں دسیوں لاکھ جوانوں کی شرکت، اسلامی انقلاب کے جاری رہنے کی ضمانت ہے۔ انہون نے کہا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایرانی قوم، اپنے رہبر اور اپنی اسلامی حکومت سے عشق رکھتی ہے۔ اوزیر ایگيت نے کہا کہ اس سال کے جلوس بھی گذشتہ برسوں کی طرح سے ہی اسلامی انقلاب کے دوستوں کی حوصلہ افزائي اور دشمنوں کے خوف و ہراس کا سبب بنے ہیں۔ واضح رہے کہ منگل کے دن گيارہ فروری کو اسلامی انقلاب کی پینتیسویں سالگرہ کے موقع پر ملت ایران نے کروڑوں کی تعداد میں جلوسوں میں شرکت کی اور دنیا کو یہ پیغام دیا وہ ہرگز کسی کا تسلط برداشت نہیں کرے گي۔
.......
/169